Sarkar Se Nisbat Hai Naat Lyrics
ہوں خاک مگر عالم انوار سے نسبت ہے
میں کچھ بھی نہیں لیکن سرکار سے نسبت ہے
میں کچھ بھی نہیں لیکن سرکار سے نسبت ہے
دنیا کی شہنشاہی کو رکھتا ہوں میں ٹھوکر پر
کونین کے اس مالک و مختار سے نسبت ہے
میں خاک کا پتلا ہوں وہ عرش کے راہی ہیں
اس پا ر کا باسی ہوں اور اس پار سے نسبت ہے
ہیں روز ازل سے میری گھٹی میں وفائیں
نازاں ہوں کہ عباس علمدارسے نسبت ہے
ہم ماننے والے ہیں حسین ابن علی کے
حرف آئے ا گر دین پرتو پھر دھار سے نسبت ہے
گھر والوں کے نوکر ہیں اور در والوں سے الفت ہے
سب آل نبی آپ کے ہر یار سے نسبت ہے
سر جھک نہیں سکتے سر محشر بھی ہمارے
سر اس لیے اونچے ہیں کہ سردار سے نسبت ہے
No comments:
Post a Comment